ETV Bharat / city

عید گھروں میں ہی منائیں: آئی جی پی وجے کمار - آئی جی پی وجے کمار

پولیس کی جانب سے ٹوئیٹر پر آئی جی پی کشمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے جاری کی ہوئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

آئی جی پی وجے کمار
آئی جی پی وجے کمار
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 6:48 AM IST

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے وادی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عید الاضحٰی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

پولیس کی جانب سے ٹوئیٹر پر آئی جی پی کشمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے جاری کی ہوئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے مذہبی رہنماؤں اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوام سے عید کو گھروں پر ہی منائے جانے کی رہنمائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:مناسک حج کے پہلے روز عازمین حج وادی منیٰ میں

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیر کے صوبائی کمشنر پنڈورنگ پولے نے کووڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی اجتماعی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دیے جانے کی بات کہی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جموں وکشمیر میں گزشتہ برس بھی یعنی عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کی اجتماعی نمازیں ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور گزشتہ دو برسوں میں کورونا وائرس کے سبب اجتماعی نماز پر لگاتار پابندی عائد کی گئی ہے۔

اگرچہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی دی جاچکی ہے جس کے تحت بازار اور آمد ورفت پر پابندی ہٹادی گئی ہے تاہم تعلیمی ادارے اور بڑے مذہبی اجتماعات پر پابندی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.