پلوامہ:ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والے حملوں کے بعد آج انسپکٹر جنرل سنٹرل ریزرو پولیس فورس ایم ایس بھاٹیہ نے پلوامہ کا دورہ کیا۔ IG CRPF visit pulwama
دورے کے دوران بھاٹیہ ضلع پلوامہ کے ارہل علاقہ گئے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرپنچ اور ایک غیر مقامی مزدور پر حملہ کیا تھا۔
اگرچہ اس حملہ میں سرپنچ بال بال بچ گیا تھا تاہم غیر مقامی مزدور کو نامعلوم مسلح افراد نے نزديک سے نشانہ بنایا تھا جس سے اس کے پیٹ میں گولی لگی تھی جو ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور پر حملہ کیا۔ حملے میں مزدور کی پیٹ میں گولی لگی ہے، جنہیں علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل سنٹرل ریزرو پولیس فورس ایم ایس بھاٹیہ نے اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا، جہاں وہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے سی آر پی ایف کی اعلیٰ سطح میٹنگ منعقد کریں گے تاکہ آئندہ ان حملوں کے لیے فورسز تیار رہے۔