ETV Bharat / city

کشمیر ہاٹ میں پندرہ روزہ رمضان فیسٹول شروع

ماہ صیام کے مقدس موقع پر اس مہینے کی فیض و برکت حاصل کرنے کے لئے کشمیر ہاٹ میں منگل کے روز سے پندرہ روزہ رمضان فیسٹول شروع ہوا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 21, 2019, 10:17 PM IST

فیسٹول کا انعقاد محکمہ صنعت و حرفت کشمیر نے محکمہ تمدن کے اشتراک سے کیا ہے۔
ہر شام پُر مسرت اور پُر کیف بنانے کے لئے کشمیر کے معروف گلوکار نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ فیسٹول کے دوران کشمیر ی ضیافتوں کے سٹال بھی قائم کئے گئے ہیں۔
وادی کے مشہور گلو کار جس میں رشید جہانگیر، منیر میر، وحید جیلانی، زاہدہ ترنم، رشید حافظ، اعجاز ساحر، اعجاز راہ، گلزار گنائی، منظور شاہ، شازیہ بشیر، قیصر نظامی، شفیع سوپوری، راجا بلال، رحمت اللہ خان، فاروق احمد کھوکھر، نسیم الحق، کفایت فہیم اور قاضی رفیع نعتیہ کلام پیش کریں گے۔
متعلقہ محکموں کے افسران نے کہا کہ فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لئے کوئی داخلہ فیس نہیں لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و حرفت ، ہینڈی کرافٹس ، ہینڈ لوم، جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ جے کے آئی اور جے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے 32 سٹال قایم کئے ہیں ۔ جن میں ان محکموں کے مصنوعات خصوصی رعایت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.