ETV Bharat / city

Electoral Demography in Kashmir اگر انتخابی ڈیموگرافی میں تبدیلی ہوئی تو پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے سجاد غنی لون

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 2:18 PM IST

جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے پس منظر میں آل پارٹیز میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون Sajjad Ghani Lone کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے طلب کی جانی والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ All Parties Meeting

Electoral Demography in Kashmir
Electoral Demography in Kashmir

سری نگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون Sajjad Ghani Lone کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے طلب کی جانی والی کل جماعتی میٹنگ All Parties Meeting میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کی انتخابی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ If there is a change in the electoral demography Sajjad Ghani Lone will sit on hunger strike in front of the Parliament

یہ بھی پڑھیں:

موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار پیر کی صبح یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’مجھے آج (پیر) کو ہونے والی میٹنگ میں بلایا گیا ہے سیاست ایک طرف، ڈاکٹر فاروق عبداللہ ایک سینئر لیڈر ہیں میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اگر میٹنگ سنجیدہ ہوتی تو میڈیا کو خبر ہی نہیں ہوتی‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ہم کتنا دکھاوا کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے ہم لگ بھگ روز ایک دوسرے کے خلاف بد زبانی کرتے ہیں‘۔

مسٹر لون نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر کی انتخابی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا: ’قانون ہمارے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ حکومت کے ارادے ہمارے لئے خطرہ ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے حکومت کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی مستقبل جب فاروق صاحب ہمیں بلائیں گے تو حاضر ہوں گے‘۔

سجاد لون نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جو پارٹی کے زمینی حالات سدھارنے کے لئے بے تاب ہیں، آل پارٹی میٹنگ بلانے کو کہے گی یہ اب مہاراجہ ہری سنگھ کا زمانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی کام سنجیدگی سے کرنا ہے تو وہ میڈیا کی نظروں سے اوجھل ہونا چاہئے جو کام میڈیا کے نظروں کے سامنے کیا جاتا ہے وہ اپنی مطابقت کھو دیتا ہے اور اس کا مطلب پوائنٹ اسکورنگ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس میٹنگ سے کوئی ٹھوس بات سامنے آئے گی تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔ موصوف نے کہا کہ اگر یکم اکتوبر کو کوئی غلط خبر سامنے آئے تو ان لوگوں کو ہمار ساتھ دینا چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.