ETV Bharat / city

کشمیر کے ضلع اور سب ضلع اسپتالوں میں آئی سی یو کی سہولت

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کے آئی سی یوز قائم کئے گئے ہیں۔ ان آئی سی یوز کو 'کمانڈ کنٹرول روم' کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جہاں پر چوبیس گھنٹے ماہر ڈاکٹرز دستیاب رہیں گے، جو ضلع آئی سی یوز میں داخل مریضوں کا آن لائن علاج کر پائیں گے-

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 5:30 PM IST

کشمیر کے ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں آئی سی یو کی سہولت

وادیٔ کشمیر میں دور دراز علاقوں کے بیمار سرینگر کے اعلیٰ ہسپتالوں تک پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے تھے کیونکہ لمبا سفر طے کرنے سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا تھا۔ لیکن اب انتظامیہ نے ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں آئی سی یو قائم کیا ہے، جہاں علیل اور کریٹیکل کیر مریضوں کو بروقت علاج مل پائے گا۔

اس ضمن میں محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دور دراز علاقوں سے مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی حالت ابتر ہوجاتی تھی، لیکن اب ان مریضوں کو ضلع سطح پر علاج مل پائے گا-

انھوں نے کہا کہ ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کے آئی سی یوز قائم کئے گئے ہیں۔ان آئی سی یوز کو 'کمانڈ کنٹرول روم' کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جہاں پر چوبیس گھنٹے ماہر ڈاکٹرز دستیاب رہیں گے، جو ضلع آئی سی یوز میں داخل مریضوں کا آن لائن علاج کر پائیں گے-

یہ بھی پڑھیں:'پتھراؤ کرنے والوں کو نہ سرکاری ملازمت اور نہ ہی پاسپورٹ'

انہوں نے کہا کہ کمانڈ کنٹرول روم کو سرینگر کے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے- اس کنٹرول روم کے ذریعے تمام ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں کے آئی سی یوز پر نگرانی رہی گی اور کنٹرول روم میں دستیاب اسپیشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرسکتا ہے-

واضح رہے کہ ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے تعینات نہیں رہتے ہیں جس سے رات کے اوقات میں آئے مریضوں کو سرینگر روانہ کیا جاتا تھا، جہاں راستے میں ہی بیشتر مریضوں کی حالت بگڑ جاتی تھی-

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ کنٹرول روم کے ذریعے ان مریضوں کا قیمتی وقت (وقت کے اندر، گولڈن آور) میں ہی علاج ہوسکتا ہے جس سے کریٹیکل مریضوں کی جان بچ سکتی ہے- انہوں کہا کہ یہ کشمیر کے طبی سیکٹر میں ایک تاریخی قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.