ETV Bharat / city

عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر اپنے یوتھ صدر وحید پرہ کو بے حد یاد کر رہی ہوں: محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پارٹی کے محبوس یوتھ صدر وحید پرہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیر کے تئیں اپنے عزم کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 2:32 PM IST

انہوں نے کہا کہ میں آج انہیں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر بے حد یاد کر رہی ہوں اور ان کے عزم و استقلال کو سلام پیش کرتی ہوں۔

پی ڈی پی صدر نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔

وحید پرہ
وحید پرہ

بتادیں کہ اقوام متحدہ نے سال 1998 میں عالمی یوم نوجوانان منانے کو منظوری دی تھی جس کے بعد ہر سال اسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر میں اپنے یوتھ صدر وحید پرہ کو بے حد یاد کر رہی ہوں جس نے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو مصروف رکھنے میں نمایاں رول ادا کیا۔ انہیں کشمیر کے تئیں اپنے عزم کی سزا دی جا رہی ہے میں ان کی ہمت اور عزم و استقلال کو سلام پیش کرتی ہوں‘۔

قابل ذکر ہے کہ وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر کو این آئی اے نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد گرفتار کیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے وحید الرحمان پرہ پر این آئی اے نے جنگجو تنظیم حزب المجاہدین سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا ہے اور انہیں امپھالہ جیل جموں میں مقید رکھا گیا تھا۔

وحید الرحمان کو 9 جنوری کو این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم انہیں جیل سے باہر قدم رکھنے سے قبل ہی جموں و کشمیر پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا۔

مزیدپڑھیں:محروس وحید پرہ کی رہائش گاہ پر کاؤنٹر انٹیلیجنس کا چھاپہ

وحید الرحمان پرہ نے جیل میں مقید رہنے کے باوجود ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔ انہوں نے اس سے قبل کسی بھی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ نہیں لیا تھا۔ یہ ان کا بحیثیت امیدوار پہلا الیکشن بھی تھا اور پہلی جیت بھی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.