ETV Bharat / city

موہن بگان کے سامنے ریئل کشمیر کا چیلنج

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 7:44 PM IST

آ ئی لیگ کے اگلے مر حلے میں کولکاتا کی مشہور ٹیم موہن بگان کے سامنے میزبان ریئل کشمیر ایف سی کو شکست دینے کا سخت ترین  چیلنج ہے۔

موہن بگان کے سامنے ریئل کشمیر کا چیلنج
موہن بگان کے سامنے ریئل کشمیر کا چیلنج

سری نگر کے قلب میں واقع ٹی آر سی گراؤنڈ میں اتوار کے روز آئی لیگ سیشن 20۔2019میں میزبان ٹیم ریئل کشمیر ملکی سطح پر مشہور کولکاتا کی موہن بگان ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔

موہن بگان کے سامنے ریئل کشمیر کا چیلنج

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جس پر فٹ بال خاص طور پر ریئل کشمیر فٹ بال کلب کے شائقین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ریئل کشمیر اور موہن بگان کی فٹ بال ٹیموں کے کوچوں اور کھلاڑیوں نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنے کرنے کے لئے تیار ہیں۔

موہن بگان کے کوچ کیبوویکونا نے کہاکہ 'ہم یہاں ایک اہم میچ کھیلنے آئے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی ریئل کشمیر کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں نے یہاں اچھی خاصی پریکٹیس بھی کی'۔

موہن بگان کے سامنے ریئل کشمیر کا چیلنج
موہن بگان کے سامنے ریئل کشمیر کا چیلنج

انہوں نے کہاکہ اسٹروٹرف پرکھیلنے میں تھوڑی دشواری ہوتی ہے اس کے باوجود ہم میزبان ٹیم کو شکست دینے کے لئے پرُعزم ہیں

ریئل کشمیر کے کوچ ڈیوڈ روبرٹسن کا کہنا تھاکہ اتوار کا میچ ہمارے لئے ایک مشکل میچ ہے۔ یہ ہمارے لئے چیلنج سے بھرپور میچ ہوگا۔ ہمارے کھلاڑی بھی جانتے ہیں کہ انہیں موہن بگان کو شکست دینے کے لئے زیادہ محنت کرنی ہے'۔

ریئل کشمیر ایف سی کے کوچ کے مطابق موہن بگان مضبوط اور متوازن ٹیم ہے۔ لیکن ذہنی طور پر اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ہماری ٹیم نے کولکاتا کی ٹیم کو شکست دی تھی جس سے ان پر ہمیں نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

آئی لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ ہر اتوار کو ریذیڈنسی روڑ پر ٹی آر سی تا ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ مشہور سنڈے مارکیٹ سجتا ہے اس کے پیش نظر میچ شروع ہونے کے وقت میں تبدیلی لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میچ صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ فٹ بال شائقین سے گزارش ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے قبل ہی اسٹیڈیم پہنچے تاکہ وہ میچ کے ہر ایک سکینڈ سے لطف اٹھا سکیں'۔

سری نگر میں آئی لیگ کے رواں سیشن کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے دفاعی چمپئن چنئی فٹ بال کلب کو دو – ایک سے ہرا دیا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں فٹ بال شائقین بشمول زن و مرد اسٹیڈیم امڈ آئے تھے۔

یہ دوسری دفعہ ہے جب ریئل کشمیر اور موہن بگان سری نگر میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ گزشتہ سال موہن بگان نے ریئل کشمیر کو اپنے ہی گھر میں ہرایا تھا جبکہ بعد ازاں ریئل کشمیر نے موہن بگان کو اس کے گھر یعنی کولکاتا میں ہرایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.