ETV Bharat / city

Protest in Ganderbal: گاندربل میں سینکڑوں عارضی ملازمین اور یومیہ مزدوروں کا احتجاج

انتظامیہ نے حال ہی میں اشارہ دیا کہ مختلف سرکاری محکموں میں کام کر رہے تقریبا 12 ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد مستقل ملازمت کے لیے تیار کی گئی لسٹ میں ڈراپ کیے گئے ملازمین نے دھرنا دیا اور اپنا نام بھی لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ Daily Workers Protest in Ganderbal

Daily Workers Protest in Ganderbal
گاندربل میں سینکڑوں عارضی اور مستقل یومیہ مزدوروں کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 9:23 PM IST

گاندربل میں محکمہ پی ڈی ڈی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے افسران کے خلاف زور دار احتجاج کیا، اگرچہ انتظامیہ نے کئی سال قبل محکمہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی ایک لسٹ مانگی تھی۔ اس سے قبل بھی گاندربل سب ٹرانسمیشن ڈویژن کے افسران نے سال 2020 سے قبل ایک لسٹ تیار کرکے اعلیٰ افسران کے سپرد کی تھی۔

گاندربل میں سینکڑوں عارضی اور مستقل یومیہ مزدوروں کا احتجاج

یونین ضلع صدر گاندربل کے مطابق اس وقت 150 کے قریب ملازمین ڈراپ آوٹ ہوئے تھے۔ پھر معاملہ چلتا رہا عارضی ملازمین ڈیوٹی دیتے رہے اور کچھ لوگ اپنے ویجز بھی حاصل کرتے رہے۔ اب چونکہ انتظامیہ نے حال ہی میں ایک اشارہ دیا ہے کہ تقریبا 12000 ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، اب اس اعلان کے بعد ان 150 ڈراپ آوٹ ملازمین نے بھی اپنا حق مانگنا شروع کردیا ہے۔ Daily Workers Protest in Ganderbal

اپنے ان مطالبات کے پیش نظر ڈراپ آوٹ ملازمین نے دھرنا دیا اور اپنا لسٹ آگے روانہ کرنے کی فریاد کی۔ ملازمین کے مطابق ان ملازمین نے رات دن دھرنے پر بیٹھنے کا پروگرام بنایا تھا، جبکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگرچہ ایکزیکٹیو انجینئر انکی مدد کر رہے ہیں، تاہم دفتر میں موجود باقی عملہ انہیں نچا رہا ہے اور لسٹ بنانے کے معاملے کو لے کر آج کل پر ٹالا جا رہا ہے۔

اس دوران ایکزیکٹیو انجینئر نے یقین دہانی کرائی جس کے بعد فی الحال دھرنا ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا ہے تو پھر ہم جو بھی قدم اٹھائیں گے اس کی ذمہ داری ایکزیکٹیو انجینئر کی ہوگی۔ اس سلسلے میں ایکزیکٹیو انجینئر سب ٹرانسمیشن ڈویژن گاندربل نے کہا ہے کہ لسٹ تیار کرنے میں چار افرادلگے ہوئے ہیں اور لسٹ تیار ہوتے ہی اگلے چند دنوں کے اندر اعلیٰ افسران کو سونپ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.