ETV Bharat / city

پچاس بستروں والے نجی ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کا حکم - کورونا مریضوں

جموں و کشمیر انتطامیہ نے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر 50 بستروں والے نجی کلینکوں اورہستپالوں کے مالکان اورمنتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے یہاں آکسیجن پلانٹ نصب کریں۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 12:04 PM IST

ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی زیادہ ضرورت محسوس کی جائے گئی اور اب جبکہ تیسری لہر کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں تو اس لہر کے لیے پہلے ہی تیاریوں کو حتمی شکل دے کر مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔
جاری کردہ نوٹفکیشن میں جموں وکشمیر کی حدود میں قائم 50 بستروں پر مشتمل نجی کلینکوں اور ہسپتالوں کےمنتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے یہاں مریضوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے مناسب صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ قائم کریں تاکہ کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر آنے کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:

خیال رہے جموں وکشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایات ماہرین کے ان خدشات کے درمیان جاری کی گئی ہیں جن میں یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر آنے کا امکان ہے اور دوسری لہر کی طرح تیسری لہر کے دوران بھی کورونا مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑسکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.