سری نگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ مثبت ہی ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ ان کی طرف سے رکھے جانے والے مطالبوں پر ہمدردی سے غور کریں گے۔ صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ بتادیں کہ سید محمد الطاف بخاری بھی گذشتہ شام وزیر داخلہ سے ملاقی ہوئے۔ انہوں نے کہا: ’ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل دلی کے پاس ہی ہے‘۔ Altaf Bukhari Meets Home Minister
-
Apni Party believes in a transparent political roadmap.
— J&K Apni Party (@Apnipartyonline) October 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Here is the digital copy of the memorandum submitted to the Union Home Minister highlighting issues of public importance.
Read the full text here :https://t.co/Pktl9hoGhH pic.twitter.com/ADLgMXRwQt
">Apni Party believes in a transparent political roadmap.
— J&K Apni Party (@Apnipartyonline) October 5, 2022
Here is the digital copy of the memorandum submitted to the Union Home Minister highlighting issues of public importance.
Read the full text here :https://t.co/Pktl9hoGhH pic.twitter.com/ADLgMXRwQtApni Party believes in a transparent political roadmap.
— J&K Apni Party (@Apnipartyonline) October 5, 2022
Here is the digital copy of the memorandum submitted to the Union Home Minister highlighting issues of public importance.
Read the full text here :https://t.co/Pktl9hoGhH pic.twitter.com/ADLgMXRwQt
ان کا کہنا تھا: ’وزیر داخلہ دورے پر آئے ہیں ہم نے ان کے سامنے ریاستی درجے کی بحالی، انتخابات کے انعقاد، میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو در پیش مسائل،نوجوان جو بند ہیں کی رہائی وغیرہ کے مطالبے رکھے امید ہے کہ وہ ان پر ہمدردی سے غور کریں گے‘۔
بخاری نے وزیر داخلہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی زمینی حقائق سے روشناس ہوں گے اور لوگوں سے بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ مثبت ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Political Leaders Meet Amit Shah اپنی پارٹی صدر، سیاسی، سماجی کارکنان امیت شاہ سے ملاقی
قابل ذکر ہے کہ موصوف وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن بدھ کو سری نگر میں ہیں اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
یو این آئی