سرینگر: اسکمز کے ڈائریکٹر پرویز اے کول نے ٹیم کو ہسپتال میں قائم گُردوں کی پیوندکاری یونٹ کے بارے میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ٹیم کو تفصیلی جانکاری دی جبکہ اسکمز میں اعضاء کی آپریشن سے کامیاب منتقلی کرنے کے سینٹر کی ضروریات پر زور دیا۔ بعد میں شعبہ یورولوجی اور کڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم وانی کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام اور کیڈور ٹرانسپلانٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔ Health Family Welfare Visited Skims Soura
میٹنگ میں مُردہ جسم سے اعضاء کی منتقلی پر تفصیلی بات چیت کے علاوہ اس حوالے سے ڈاکٹروں اور عام لوگوں میں جانکاری بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلیم وانی نے اسکمز میں گُردوں کی پیوندکاری پروگرام اور 1999 میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کی کامیابی اور ہسپتال میں کیڈور ٹرانسپلانٹ سینٹر کو شروع کرنے کے لیے مالی امداد پر بھی زور دیا۔