سرینگر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی بند رہی۔اور خانگی گاڑیوں کی حمل و نقل بھی کم دیکھی گئی۔
انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور امن و قانون کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لیے شہر کے حساس مقامات پر سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے تھے۔
وہیں علحیدگی پسند رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ محمد عمر فاروق کو گھروں میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے ۔جبکہ یاسین ملک پر پی ایس اے عائد کرکے پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہےسیاسی اور مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کے بعد اب مزاحمتی تنظیم لبریشن فرنٹ پر مرکز کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔
مرکزی اور ضلعی سطح کے جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے دفاتر، فلاحی اداروں اور جماعت اسلامی کے اسکولوں کو سیل کرنے کے خلاف یکجہتی طور تجارتی انجمینوں اور ٹرانسپورٹر انجیمنوں نے بدھ کو یہ ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ جس کےپیش نظر سرینگر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔