ETV Bharat / city

Gulmarg Coldest Place in Kashmir Valley :وادیٔ کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں بہتری واقع، گلمرگ سرد ترین مقام

سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ Gulmarg Coldest Place in Kashmir Valley ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا تھا۔

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 2:22 PM IST

سرد ترین مقام
سرد ترین مقام

محکمہ موسمیات کی برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے Kashmir Valley in Grip of Severe Cold Wave قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہاکہ جموں وکشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہو سکتی ہیں جس سے 18جنوری تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.5ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لہیہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 15.2ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 18.6ڈگری سینتی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنأ وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلا ن برسر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.