گزشتہ روز گجروں کا عالمی دن منایا گیا، لیکن وہیں وادیٔ کشمیر میں گجر طبقے سے وابستہ لوگ اس دن پر مایوس نظر آئے۔ جموں و کشمیر میں گجروں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے جو آج بھی اپنے بنیادی حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں، حالانکہ کئی تنظیمیں ان کی فلاح وبہبود کے لیے لڑنے کے دعوے کر رہی ہیں لیکن زمینی سطح پر آج بھی لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ Gujjars face problems in Kashmir
یہ بھی پڑھیں: Gujjar Protest in Tral: بری ناڈ کارمولہ کے مقامی دیہی ترقی سے نالاں
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس طبقے سے وابستہ افراد نے کہا کہ انکا آج تک صرف استحصال کیا گیا ہے۔ حاجی محمد ایوب نامی ایک بزرگ شخص نے بتایا کہ 'اس طبقے کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے آزادی سے لیکر اب تک کچھ نہیں کیا گیا۔ مقامی سرپنچ محمد خلیل نے کہا کہ 'گجروں کا عالمی دن منانے سے ہمارے مسائل ختم نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لیے سرکار کو آگے آکر ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ وہیں سماجی کارکن نور محمد ترالی نے بتایا کہ 'صرف الیکشن کے وقت اس طبقے کو یاد کیا جاتا ہے مگر ان کے عالمی دن پر سرکاری سطح پر کوئی پروگرام منعقد نہ ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ ہمارا طبقے سرکاری نظروں سے اوجھل ہے جو بدقسمتی کی بات ہے۔'