ETV Bharat / city

Police Busted Grenade Throwers: گرینیڈ پھینکنے والے ماڈیول کا پردہ فاش، چار افراد گرفتار - jkpolice busted grenade thowers

سرینگر پولیس نے گرینیڈ پھنکنے والے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے 4 افراد کو 4 دستی بموں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔Police Busted Grenade Throwers

grenade-throwing-module-of-let-busted-in-j-and-k
گرینیڈ پھینکنے والے ماڈیول کا پردہ فاش، چار افراد گرفتار
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 11:02 PM IST

سرینگر: سرینگر پولیس نے گرینیڈ پھینکنے والے ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں 4 عسکریت پسندوں کے ساتھیوں یعنی او جی دبلو کو چار دستی بموں کے ساتھ گرفتار کیا۔

سرینگر پولیس نے آج شام بمنہ چوک پر ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک او جی ڈبلو نامی زبیر شیخ ولد الطاف شیخ ولد ساکن الٰہی باغ صورہ کو روک کر تلاشی لینے کے دوران ایک دستی بم برآمد ہوا۔ملزم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کیا اور ایف آئی آر نمبر 15/2022 کے تحت انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 7/25 اور یو اے پی اے کی دفعہ 13 کے تحت پی ایس بمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملزم کو مسلسل جانچ پڑتال کے لیے رکھا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے گرینیڈ ایک اور او جی ڈبلو شمیم ​​احمد چلو ولد عبدالکریم چلو ساکن ٹنکی پورہ شہید گنج سے حاصل کیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے چار دستی بموں کی کھیپ حاصل کی تھی اور ایک ایک گرینیڈ امیر رحمان ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکن ٹینگ پورہ بائی پاس، شاہد احمد میر ولد گلزار احمد میر ساکن ڈینجر پورہ نوگام کو دیا تھا۔ پولیس نے ان تمام ملزمان کو تین گرینیڈ سمیت گرفتار کیا ہے۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزمان عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.