گاندربل :مشتبہ عسکریت پسندوں نے پیر کی شام وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چپر گنڈ علاقے میں ایس ایس بی بنکر پر گرینیڈ پھینکا۔Grenade Attack in Ganderbal
ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایس ایس بی بنکر پر ایک گرینیڈ سے حملہ کیا، تاہم وہ مطلوبہ ہدف سے چھوک گیا اور سڑک پر پھٹ گیا۔
مزید پڑھیں:Encounter in Awantipora: اونتی پورہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک
اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا۔