کشمیر صوبہ کے وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ کے بازار میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورس پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرینیڈ حملہ میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام رسول اور سی آر پی ایف کی 181 بٹالین سے وابستہ سنتوش کمار زخمی ہو گیے۔ حملہ میں چار شہریوں کو بھی چوٹیں ائیں ہیں۔
زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال پکھرپورہ منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں چار شہریوں کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔
حملے کے فوراً بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پکھر پورہ بازار اور ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔