جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں ان دنوں گرام سبھا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سب ضلع ترال کے امیرآباد اور سیموہ میں دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے گرام سبھا منعقد ہوئی۔ Gram Sabha organized by Rural Development Department in Tral
اس گرام سبھا میں علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل حکام کی نوٹس میں لائے۔ جن کو متعلقہ حکام نے انہیں اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
امیرآباد کے مقامی محمد شعبان نے بتایا کہ 'ان کے گاؤں سے ڈاڈسرہ کے لیے ایک لنک روڈ دیہی ترقی محکمے نے بنایا لیکن اس روڈ پر کئی جگہ گڑھے ہو گئے ہیں جس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔'
وہیں مقامی غلام احمد ریشی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'غوثیہ کالونی میں رابطہ سڑک خستہ ہال ہو چکی ہے جس کے طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہیں محکمہ بجلی کی جانب سے انہیں فراہم کردہ ٹرانسفارمر آئے روز خراب رہتا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو پریشانی رہتی ہے۔' Dilapidated link road in Ghousia Colony of Tral
یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Bridge Cause of Concern: ’خستہ حال پُل بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے‘
دہہی ترقی محکمہ کے عہدیدار فاروق احمد نے بتایا کہ 'امیرآباد حلقے میں دیہی ترقی نے بہت کام کیے ہیں اور آج بھی انہوں نے عوامی مسائل کو نوٹ کیے ہے جس کو اگلے مالی سال میں پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔'