جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری پل میں پہلی مرتبہ گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ اس گرام سبھا میں ایک بڑی تعدا نے شرکت کی۔ Gram Sabha in Aripal
اس گرام سبھا میں مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں عوام نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ڈی صی سی ممبران نے عوام کے مسائل کو سنا اور جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس گرام سبھا میں کچھ سرکاری افسران کی غیر حاضری کو لےکر عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے سخت لاپرواہی قرار دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے سرکاری افسران کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ایل جی انتظامیہ گرام سبھا میں آفیسران کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے حکمنامے اجرا کرتی ہے تو وہیں دوسری جانب کچھ افسران سرکاری احکامات کی دھجیاں اڈا کر اسے نظر انداز کرتے ہیں۔' DDC Member Manzoor Ganai on Gram Sabha
یہ بھی پڑھیں: Graam Sabha in Dadsara, Tral: ڈاڈسرہ ترال میں گرام سبھا کا انعقاد
منظور گنائی نے کہا کہ 'وہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے بلکہ سرکار سے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی مطالبہ کریں گے۔' DDC Member Manzoor Ganai on Absentee employees