ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: غیرملکی سفیروں کے دوسرے وفد کا دورہ جلد

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 9:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:05 PM IST

جموں و کشمیرمیں غیرملکی سفیروں کے دورے کے ایک ماہ بعد حکومت رواں ہفتے مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیرمیں غیرملکی سفیروں کا ایک اور وفد روانہ کرے گی۔

Govt to take another batch of foreign envoys to J&K this week
رواں ہفتہ غیرملکی سفیروں کے دوسرے وفد کا دورہ ممکن

حکام کا کہنا ہے کہ 'اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد زمینی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی سفیروں کا ایک نیا وفد رواں ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔'

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھارت میں امریکی سفیر سمیت سفیروں کا پہلا وفد جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'غیر ملکی سفیروں کا نیا دستہ اس ہفتے کے آخر میں جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔'

عہدیدار نے بتایا کہ 'نئے وفد میں یورپی یونین اور خلیجی ممالک کے سفیر بھی شامل ہیں۔'

جنوری میں بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر سمیت 15 سفیروں کی ٹیم نے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

غیر ملکی سفیروں کے اس وفد میں امریکہ، جنوبی کوریا، ویتنام، بنگلہ دیش، مالدیپ، مراکش، فجی، ناروے، فلپائن، ارجنٹینا، پیرو، نائجیریا، ٹوگو اور گیانا کے افراد شامل تھے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر کے اسے مرکز کے زیرانتظام قرار دیا تھا۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.