ETV Bharat / city

عسکریت پسندی چھوڑ دو، قومی دھارے میں واپس آؤ: جی او سی 15 کور - goc 15 corps

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج پندرہویں کور کے جنرل آفیسرکمانڈنگ دیوندر پرتاپ پانڈے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے سرگرم عسکریت پسندوں کے والدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے عسکریت پسندوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو عسکریت پسندی چھوڑنے کو کہیں۔

عسکریت پسندی چھوڑ دو، قومی دھارے میں واپس آؤ :جی او سی 15 کور

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 4:53 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 5:10 PM IST

پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے والدین سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں۔ جی او سی 15 کور اور آئی جی کشمیر نے شوپیاں میں پورے جنوبی کشمیر کے عسکریت پسندوں کے افرادِ خاندان سے بات چیت کی۔

عسکریت پسندی چھوڑ دو، قومی دھارے میں واپس آؤ: جی او سی 15 کور

اس دوران لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے عسکریت پسندوں کے والدین سے اپیل کی کہ' وہ اپنے بچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں جب کہ فوج اور پولیس انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کریں گی۔'

جی او سی 15 کور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بٹہ پورہ شوپیان میں جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے والدین کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا۔

دونوں افسران نے عسکریت پسندوں کے خاندان کے افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کریں، جب کہ پولیس اور فوج ان کی آسانی سے واپسی میں سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان میں فوجی انخلا کے بعد عسکریت پسند کشمیر میں داخل ہو سکتے ہیں: فوجی کمانڈر

یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس اور فوج کے دو سینیئر افسران نے جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے والدین کے ساتھ اس طرح کی بات چیت کی ہے۔
اس دوران جی او سی 15 کور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ فوج انکاؤنٹر کے دوران اپنی جانیں دینے کے لیے تیار ہیں جب کہ فوج عسکریت پسندوں کی جانیں بچانے کی کوششیں بھی کررہی ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2021, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.