ETV Bharat / city

Azad Will Visit in Srinagar غلام نبی آزاد بارہ ستمبر کو سرینگر جائیں گے - سری نگر کی خبر

کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے بتایا کہ غلام نبی آزاد 12ستمبر کو سرینگر کے دورے پر آر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 10:55 PM IST

سرینگر: غلام نبی آزاد ستمبر کی 12 تاریخ کو سرینگر پہنچ رہے ہیں اور یہاں پر اُن کے استقبال کی بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ یہ اطلاع کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد 12 ستمبر کو سرینگر کے دورے پر آر رہے ہیں۔ اس دوران نئی پارٹی میں مین اسٹریم پارٹیوں کے متعدد لیڈران نے شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امین بٹ کے مطابق نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ متعدد مین اسٹریم پارٹیوں کے لیڈران نے ملاقات کی اور پوری حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد کی جانب سے نئی پارٹی تشکیل دینے کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سرینگر دورے کے حوالے سے پارٹی لیڈران نے تیاریاں شروع کیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ستمبر کو جموں دورے کے بعد غلام نبی آزاد سرینگر تشریف لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر میں متعدد مین اسٹریم پارٹیوں کے لیڈران نے غلام نبی آزاد کے ساتھ رابطہ قائم کیا، اگر چہ آزاد گروپ میں شامل ہونے کے بارے میں انہوں نے اعلان نہیں کیا ۔ لیکن ذرائع نے بتایا کہ چار ستمبر کو جموں میں ریلی کے دوران مذکورہ لیڈران باضابطہ اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress leaders meet Ghulam Nabi Azad سینئر کانگریس لیڈران کی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.