جموں و کشمیر: امرناتھ یاترا کے دوران قومی شاہراہ پر عام لوگوں کی گاڑیوں کو روکے جانے پر جموں کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے کہا کہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر سبزی سے بھری پڑی گاڑیوں کو روکنا قابلِ افسوس ہے۔
لوگوں نے الزام لگایا قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے نام پر سبزی اور میوے سے بھری گاڑیوں کو روکنے سے یہ اشیاء خراب ہورہی ہیں اس لیے ٹریفک کے ضمن میں موثر اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے آغاز کے ساتھ ہی وادی کے مختلف اضلاع سے قومی شاہراہ پر مال گاڑیوں کو روکے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے تاجروں نے مال خراب ہونے کی شکایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مشکلات کا ازالہ کرنے کی گزارش کی ہے۔ اپنی پارٹی کے لیڈر غلام حسن میر نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ امرناتھ یاترا کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس سے لوگ بھی پریشان نہ ہوں۔