ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: سڑک کی تعمیر میں بہتر مٹیریل کا استعمال

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:26 PM IST

Updated : Aug 11, 2021, 6:40 AM IST

کچھ نمبل چھترعلاقے کی آبادی لاکھوں لوگوں پر مشتمل ہے۔ لوگوں نے کبھی محکمہ آر اینڈ بی اور کبھی محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے دفاتر کے چکر لگائے لیکن انہیں یقین دہانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کی اہم شاہراہ جسے کچھ نمبل چھتر گل سڑک سے جانا جاتا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے متعلق انہوں نے کئی احتجاج کئے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب مسافر بردار گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کا چلانے سے گریز کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

لوگوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مذکورہ سڑک پر مرمت کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن تعمیراتی کام میں غیر معیاری مٹیریل کا استعمال کیا گیا جبکہ چند مقامات پر میگڈم ڈالا گیا۔
اس کے بعد علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے رابطہ کرکے پورے معاملے سے آگاہ کرایا ۔
ای ٹی وی بھارت پر خبر شائع ہونے کے فوراً بعد محکمہ پی ایم جی ایس وای کے چیف انجینئر نے از خود کچھ نمبل چھتر گل علاقے کا دورہ کرکے پرانے میٹریل کو واپس اٹھاکر اس سڑک کی تعمیر میں اچھی کوالیٹی کا میٹریل کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے

مزید پڑھیں:

بانڈی پورہ: اندرونی سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

جسکے بعد اس علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی اور ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا ۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 6:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.