ETV Bharat / city

گاندربل: تیز ہواؤں کی وجہ سے دکانوں کی چھتیں اڑگئیں

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 8:54 AM IST

کنگن علاقہ میں گزشتہ شام تیز ہواؤں کے سبب دکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔ جس کی وجہ سے مقامی دکاندار پریشان ہوگئے۔

دکانوں کی چھتیں اڑگئیں
دکانوں کی چھتیں اڑگئیں

ضلع گاندربل کے سب ڈویژن کنگن کے علاقہ میں گزشتہ شام تیز ہواؤں کی وجہ سے کنگن مارکیٹ میں واقع دکانوں کی چھتیں اڑگئیں۔جس کی وجہ سے دکاندار پریشان ہوگئے۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کچھ دیر تک کے لئے بند ہوگیا-

دکانوں کی چھتیں اڑگئیں

وہیں اس تند و تیز ہواؤں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 34 آسام رائفلز کی دو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ روڈ کلیئرنس کے آلات سے لیس فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر مقامی لوگوں کی مدد سے قومی شاہراہ کو صاف کیا۔

مزید پڑھیں:گاندربل: تودے گرنے سے مکان تباہ، مدد کی اپیل

مقامی دکانداروں اور عوام نے 34 آسام رائفلز کی بروقت کوششوں کو سراہا اور اس مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.