ETV Bharat / city

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کی ہفتہ وار بلاک دیوس میں شرکت - مسائل اور ترقیاتی ضروریات گوش گزار کیے

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شکایات، مطالبات اور مسائل بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو وقت پر حل کیا جائے گا۔

Weekly Block Diwas
ہفتہ وار بلاک دیوس صدارت
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:17 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے کانفرنس ہال منی سکریٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کی صدارت کی اور کنگن اور گنڈ بلاکوں کے پی آر آئی کے مسائل اور شکایات کی سنوائی کی۔ پروگرام میں اِن بلاکوں کے پی آر آئیز کی اچھی خاصی شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات گوش گزار کیے۔

ہفتہ وار بلاک دیوس صدارت

مطالبات میں بالخصوص موجودہ سڑکوں کی ترقی، غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی میں اِضافہ، پی آر آئی نے جاری کاموں کی بروقت تکمیل، صحت کی بہتر سہولیات او رعوامی اہمیت کے دیگر سہولیات سے متعلقہ مسائل شامل تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شکایات، مطالبات اور مسائل بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو وقت پر حل کیا جائے گا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام مسائل کا قبل از وقت جائزہ لیا جائے اور اس کے بروقت اور معیاری تصفیے کو یقینی بنایا جائے۔ مسائل کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گاندربل نے پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ ان کاموں کو ترجیح دیں جو زمینی سطح پر زیادہ اثر رکھتی ہیں اور ان سے کہا کہ وہ اَپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں مؤثر کردار اَدا کریں تاکہ ان کی بروقت تکمیل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں انڈر 14 دوستانہ خواتین ہاکی میچ کا انعقاد

اِس سے قبل اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو مختلف مرکزی فلاحی سکیموں کے بارے میں آگاہ کریں جس کا مقصد لوگوں کے سماجی و معاشی حالات کو بالخصوص ضلع کے دُور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بہتر بنانا ہے۔

بلاک دیوس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل پیر مظفر او رمتعلقہ بی ڈی اوز نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.