ETV Bharat / city

گاندربل میونسپل کونسل کے ملازمین نے تنخواہ کے مسئلہ پر احتجاج کیا - م فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں

جموں و کشمیر میں گاندربل میونسپل کونسل کے تقریباً دس ملازمین نے کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور افسران پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ہماری تنخواہیں سنہ 2018 سے روک دی ہیں، جس کی وجہ سے ہم فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔

Ganderbal Municipal Council
Ganderbal Municipal Council
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 1:07 PM IST

گاندربل میونسپل کونسل کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم آج سے تقریباً بارہ برس قبل بطور ملازم میونسپل کونسل گاندربل میں تعینات کیے گئے تھے اور ہمیں باضابطہ طور پر تنخواہ دی جارہی تھی جب کہ سنہ 2018 سے ہماری تنخواہیں اچانک روک دی گئی ہیں اور جب کہ ہم آج بھی پابندی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور ہم نے کورونا کے دوران اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دی ہے۔

Ganderbal Municipal Council

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہم ہائی کورٹ کے پاس بھی گئے اور ہائی کورٹ نے بھی تنخواہ واگزار کرنے کے احکام صادر کردئے لیکن بدقسمتی سے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور آج میونسپل کونسل کے آفیسر نے ہم سے کہا ہے کہ آپ لوگ دفتر نہ آیا کریں۔

مزید پڑھیں:۔ جموں و کشمیر سپورٹس کونسل ملازمین کا پنشن پالیسی کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ملازم نہیں ہیں تو آج تک حکومت ہمیں کس لیے تنخواہ دے رہی تھی اور ہمارے ساتھ جو باقی دیگر ملازمین ہیں انہیں کس بنیاد پر تنخواہ دی جارہی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ ملازمین جو تنخواہ لے رہے ہیں وہ دراصل افسران کے رشتہ دار ہیں۔

وہیں اس سلسلے میں ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل نوید احمد نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم پر عمل کرنا میرا کام نہیں ہے بلکہ یہ ڈائریکٹریٹ دفتر کا کام ہے، میرا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.