سرینگر کی جامع مسجد سمیت متعدد مساجد میں آج لگاتار چھٹی بار نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرینگر کی مساجد و خانقاہیں بشمول تاریخی جامع مسجد کے محراب و ممبر آج بھی جمعہ کے موقع پر خاموش رہے۔
سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے چھٹی بار بھی نماز جمعہ کو مرکزی جامع مسجد سمیت آثار شریف درگاہ حضرت بل، روحانی مرکز خانقاہ معلی، آستانہ عالیہ حضرت مخدوم صاحبؒ، آستانہ عالیہ خانیار، آستانہ عالیہ نقشبند صاحبؒ اور دیگر اہم مذہبی مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 'احتیاط نہ برتا گیا تو سرینگر کووڈ کی تیسری لہر کا مرکز بن سکتا ہے'
عالمی وبا کورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی کے بعد جہاں تجارتی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور ریسٹورنٹس و صحت افزا مقامات کو کھولے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے تاہم مذہبی مقامات میں رہنمایانہ ضوابط کی پاسداری پر عمل کرتے ہوئے محدود طریقے سے نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔