ETV Bharat / city

'مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مسلسل پابندی قابل افسوس' - انجمن اوقاف کا بیان نماز جمعہ پر پابندی افسوسناک

انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانان کشمیر اس بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اگر جموں وکشمیر کی تمام عبادتگاہوں، آستانوں، امام باڑوں اور خانقاہوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے باضابطہ کھول دیا گیا ہے۔ تو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت کیوں نہیں دی جار ہی ہے، انجمن نے کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی پر مرکزی جامع مسجد میں مسلسل پابندی اور قدغن جاری ہے، وہ حد درجہ افسوسناک اور ناقابل فہم ہے۔

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مسلسل پابندی قابل افسوس

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 8:31 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بار پھر علی الصبح انتظانیہ اور پولیس کی جانب سے جموں وکشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے بند کرانے کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکی پر زور مذمت کی ہے۔

انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانان کشمیر اس بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اگر جموں وکشمیر کی تمام عبادتگاہوں، آستانوں، امام باڑوں اور خانقاہوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے باضابطہ کھول دیا گیا ہے۔ تو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت کیوں نہیں دی جار ہی ہے، انجمن نے کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی پر مرکزی جامع مسجد میں مسلسل پابندی اور قدغن جاری ہے، وہ حد درجہ افسوسناک اور ناقابل فہم ہے۔

انجمن نے کہا کہ ہم نے بار بار واضح کیا ہے کہ حکمرانوں کا یہ طرز عمل سراسر مداخلت فی الدین اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور احساسات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، جو ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ مسجد سرینگر میں اب بھی نماز جمعہ پر پابندی برقرار

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر و دیہات سے جو افراد مرد و خواتین اور بزرگ حضرات نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد آتے ہیں انہیں مسلسل جامع مسجد بند رکھے جانے کے سبب ان میں مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے اور وہ حکمرانوں کے اس رویہ کو سراسر زیادتی اور انتقام تصور کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.