اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ نے نعیم اختر کو ان کی سرینگر کے گھپکار کی سرکاری رہائش گاہ میں پوچھ تاچھ کی۔
نعیم اختر پی ڈی پی اور بی جے پی کی سابق مخلوط حکومت میں تعمیر و ترقی کے وزیر تھے۔ ان پر بی جے پی کے لیڈر اور جے کے پی سی سی کے سابق چئیرمین نے رشوت خوری اور بے ضابطگی کا الزام عائد کیا تھا۔
کرائم برانچ کے افسروں نے نعیم اختر کو اونتی پورہ پلوامہ میں قائم اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ میں ایمز اسپتال کی تعمیر کے ٹھیکے اور نوکری دینے میں بے ضابطگیوں کے الزام میں پوچھ تاچھ کی ہے۔
تاہم نعیم اختر نے اس معاملے پر بات کرنے سے معذرت ظاہر کی۔ وہیں پی ڈی پی میں بھی کسی ترجمان نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے نعیم اختر نے ان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں کوئی غلطی نہیں کی ہے اور ان کو یقین ہے کہ سچ سامنے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نےکرائم برانچ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں عدالت پر پورا یقین ہے۔