جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ضلع اننت ناگ سے سال 1979 میں الگ ہوگیا تھا تاہم 41 سال کے بعد بھی قصبہ پلوامہ تعمیر وترقی کا کوئی نام نشان نظر نہیں آرہے تھے۔ تاہم گزشتہ سال سے قصبہ پلوامہ میں میونسپل کونسل کا وجود آیا ہے تب سے قصبہ پلوامہ بھی تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگا ہے۔ قصبہ پلوامہ میں بھی اب فٹ پاتھ تعمیر ہونے لگے Construction of Footpaths In Pulwama ہے وہی دوسرے اضلاع کی طرح کئی بڑے بڑے پروجیکٹس تعمیر ہونے والے ہیں جس کے لیے فنڈس بھی واگذار کیے گئے ہیں۔
- مزید پڑھیں:Protest For Water and Electricity in Tral: ترال میں بجلی تخفیف اورصاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات ہوتی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہو اج ہم نے قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں قصبہ پلوامہ میں بڑے بڑے پروجیکٹ بھی تعمیر کیے جائیں گے تاہم قصبہ پلوامہ کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ تعمیر وترقی کو ساتھ دے۔