گاندربل:ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے آج گاندربل ضلع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قصبے کے وارڈ 8 چک دودرہامہ علاقے میں ایک پبلک پارک کے آس پاس صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوران موصوف کے ساتھ ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتیکا جیوتسنا، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز ڈپارٹمنٹ متھرا معصوم اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میونسپل کونسل گاندربل کے ایگزیکٹیو آفیسر نوید اعجاز نے ڈویژنل کمشنر کو ضلع میں صفائی ستھرائی اور انسداد پالی تھین مہم کے بارے میں جانکاری دی۔
دریں اثنا ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے میونسپل کونسل گاندربل کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا بھی آغاز Plantation Drive In Ganderbal کیا۔
انہوں نے نالہ سندھ کے کنارے پودے لگائے اور ایکو گرین مشن کا آغاز کیا۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب کے دوران ڈویژنل کمشنر نے سامعین پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف کرنے کے حکومتی اقدام کی مکمل حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں پالی تھین اور سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگائی جائے اور افسران ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈویژنل کمشنر نے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد گاندربل کے وائل سے سرینگر کے 90 فیٹ روڈ تک فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔Flyover from 90ft road to Wayil
انہوں نے کہا کہ ضلع میں سڑکوں کے میکڈمایزیشن عمل ماہ آپریل میں شروع کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہو۔
محکمے آربن لوکل باڈیز میں ملازمین کی بروقت تنخواہ نہ ملنے پر دویژنل کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ ان کے لیے کام کر رہا ہے اور بہت جلد ان کے مسئلے حل ہو جائے گئے۔