نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے فور لائن سڑک کو مکمل کرنے کے بعد اب کشمیر میں ٹول پوسٹ قائم کیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔
نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے یہ ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیا ہے۔
یہ پوسٹ قومی شاہراہ پر چرسو اونتی پورہ کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔
یہاں پر تمام تر گاڑیوں خاص کر مال بردار اور مسافر گاڑیوں سے فیس وصول کی جائے گی۔
کمپنی کے مالک راکیش کمار نے ای ٹی وی کو فون پر بتایا کہ یہ ٹوک پوسٹ آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ ٹول پوسٹ اپنی نوعیت کا پہلا پوسٹ ہے۔
یہ پوسٹ اور چار گلیاروں والی سڑک ایک نجی کمپنی ریمکی نے بنائی ہے۔