جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ضلعی ہسپتال میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے بعد پہلی بار لائیو آپریٹو ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ وادی کے معروف سرجن ڈاکٹر اختر احمد گنائی نے ہرنیا، لیپرو اسکوپک، پائلز کے مریضوں کی سرجری کی۔
اس سرجری میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میں کام کرنے والے کئی سرجنوں نے بھی حصہ لیا۔ یہ اقدام ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی قیادت میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے لیا گیا، تاکہ اس ورکشاپ کو کشمیر کے ہر کونے تک پہنچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین پر جموں وکشمیر انتظامیہ مزید سخت
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرجری کے لیے درکار آلات Meril Endo Surgery Private Limited نے مریضوں کو بالکل مفت فراہم کیے تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اس طرح کی سرگرمیوں کے لیے انتظامیہ، سرجیکل ڈیپارٹمنٹ، اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ اور ڈی ایچ پلوامہ کے اوٹی اسٹاف کی تعریف کی۔ انہوں نے Meril Endo Surgery Private Limited کے انتظام کو بھی سراہا۔ ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔