سرینگر: وادیٔ کشمیر میں امسال ابھی تک آگ کی مختلف واردات میں 24 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادیٔ کشمیر میں آئے روز آتشزدگی کی واردات رونما ہونے کے درمیان محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امسال ابھی تک آتشزدگی کے مختلف واقعات میں 24 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ وادی بھر میں آتشزدگی کے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 'اس سال جنوری سے جون کے دوران آتشزدگی کے مختلف واقعات میں 956 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں 160 دکانیں اور 14 شاپنگ کمپلیکس بھی شامل ہیں۔ Increase in Fire incidents in Kashmir this Year
یہ بھی پڑھیں:
Bakery shops Gutted in Baramulla: بارہمولہ میں آتشزدگی، تين دکانیں خاکستر
اہلکار نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے واقعات میں 20 گاڑیاں اور 73 پاور ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں رپورٹ ہونے والی 24 ہلاکتوں میں سے 03 جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، 06 پلوامہ، 04 شوپیاں، 01 گاندربل، 04 بارہمولہ اور 06 ضلع کولگام سے تعلق رکھتے تھے۔ اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں تک آگ لگنے کے واقعات کی وجہ سے ڈھانچوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تعلق ہے۔ سرینگر شہر اس میں سرفہرست ہے۔ Fire incidents in Valley
اہلکار نے مزید بتایا کہ صرف سرینگر میں 246 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد بارہمولہ میں 162، کپواڑہ میں 120، اننت ناگ میں 113، بانڈی پورہ میں 65، کولگام اور پلوامہ میں 54، بڈگام میں 53، شوپیان میں 46 اور گاندربل میں 43 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے سے 160 دکانوں اور 14 شاپنگ کمپلکس کو نقصان پہنچا، سری نگر اور بڈگام میں 5 شاپنگ کمپلکس جب کہ اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور بانڈی پورہ میں ایک ایک دکان جل گئی۔ کپواڑہ میں 38 اور بارہمولہ میں 35 دکانیں جل گئیں۔ سری نگر میں آتشزدگی کے واقعات میں پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ کلگام میں چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔