ETV Bharat / city

Urdu Newspaper Office Gutted in Raj Bagh: روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور پر خاکستر

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 3:22 PM IST

عینی شاہدین کے مطابق چار منزلہ عمارت میں کئی نجی دفاتر ہیں اور بالائی منزل میں روز نامہ سرینگر میل کا دفتر تھا۔ اس آتشزدگی میں روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور پر خاکستر Daily Srinagar Mail office Office Gutted in Raj Bagh ہوگیا۔ دفتر میں موجود سبھی الیکٹرانک آلات اور ضروری کاغذات کے علاوہ قیمتی ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور پر خاکستر

سرینگر: راجباغ سرینگر میں خوفناک آتشزدگی کے ایک واقعے Fire Broke out at Raj Bagh میں ایک اخبار کا دفتر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان زیرو برج کے نزدیک واقع ایک عمارت میں آگ لگی تھی، جس نے عمارت کی بالائی منزل کو اپنی زد میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چار منزلہ عمارت میں کئی نجی دفاتر ہیں اور بالائی منزل میں روز نامہ سرینگر میل Daily Srinagar Mail کا دفتر بھی تھا۔
آگ لگنے کے واقعے میں روزنامہ سرینگر میل کا دفتر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ دفتر میں موجود سبھی الیکٹرانک آلات اور ضروری کاغذات کے علاوہ قیمتی ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
اس موقع پر فائرنگ اینڈ ایمر جنسی سروسز کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے وہاں پہنچیں، جنہوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو بھی پالیا۔ تاہم روزنامہ سرینگر میل کے دفتر کے علاوہ عمارت کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: Fire Incident In Anantnag: نئی بستی اننت ناگ میں آتشزدگی کی ہولناک واردات

آگ لگنے کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.