ETV Bharat / city

Fee Fixation Committee: کشمیر میں ایڈمیشن فیس واپس کرنے کا حکم نامہ جاری

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 12:56 PM IST

جموں وکشمیر فی فِکزیشن کمیٹی نے اپنی نوعیت کے ایک اہم فیصلے میں وادی کے نامور پرائیویٹ اسکول کو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور داخلہ فیس کے نام پر وصولی گئی لاکھوں کی رقم والدین کو فوری طور پر واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فوٹو
فوٹو

فی فِکزیشن کمیٹی کو سرینگر کے پرائیویٹ اسکول کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکول نے 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے والدین سے فیس وصولی ہے۔

فی فِکزیشن کمیٹی جموں وکشمیر کے چیئرمین مظفر حسین عطار نے یہ حکمنامہ فاؤنڈیشن ورلڈ اسکول ہمہامہ میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کی تحریری شکایت پر صادر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ اسکول انتظامیہ نے ٹیوشن فیس، ٹرانسپورٹ اور ایڈمیشن فیس کے حوالے سے سرکاری احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین مظفر حسین عطار نے 15 صفحات پر محیط حکمنامہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کمیٹی کو ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔ وہیں اسکول کی چٹھی سے انکشاف ہوا ہے کہ اسکول نے ایڈمیشن فیس وصولنے کے بعد والدین کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اصل میں اکتوبر 2019 کو ایڈمیشن فیس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر کے ایک نجی اسکول کو سرکاری تحویل میں لینے کی ہدایت

حالانکہ ایڈمیشن فیس وصول کرنے پر ایجوکیشن ایکٹ 2009 اور ایف ایف سی حکمنامے زیر نمبر 1 بتاریخ 28 جنوری 2019 کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی۔ جب کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بہت پہلے ہی ایڈمیشن فیس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.