ETV Bharat / city

کشتواڑ: انیس برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار - सीमावर्ती जिला किश्तवाड़

سرحدی ضلع کشتواڑ کے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انیس برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار ہوا ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے سابق عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت دولا عرف جمیل ولد غلام بکروال ساکن ارنس ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ضلع ریاسی سے گزشتہ 19 برسوں سے فرار تھا اور کشتواڑ کے چھاترو میں بکروال کے طور پر مال مویشی کے ساتھ پکڑا گیا۔

پولیس نے پریس بیان جاری کرکے بتایا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ چھاترو میں ایف آئی آر (38/2002)انڈر سیکشن (435/120B/RPC7/27IA) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کو سیشن کورٹ کشتواڑ کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت کی ہدایات پر اس کو عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں اس سے پہلے بھی کشتواڑ پولیس نے بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند نظیر احمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.