ETV Bharat / city

Mehbooba Mufti on Non Local Voters جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہو رہا ہے - جموں و کشمیر میں غیر مقامی کو ووٹ کا حق

جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں مقیم غیر مقامی لوگوں کو ووٹ کا حق دینے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں سے سب کچھ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ سب سے پہلے حکومت نے غیر آئینی طریقے سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا اور اب غیر مقامی لوگوں کو ووٹرز کے روپ میں یہاں لانا چاہتی ہے۔Mehbooba Mufti on Non Local Voters

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 11:59 AM IST

Updated : Aug 18, 2022, 1:31 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوکر اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کریں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے آل پارٹیز میٹنگ بلائے تاکہ اس تازہ قدم لے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ محبوبہ مفتی نے آج سرینگر میں سرکاری رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہی۔

جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہو رہا ہے

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'میں نے فاروق صاحب سے بات کی اور ان سے گزارش کی کہ آل پارٹی میٹنگ بلائیں تاکہ تمام جماعتوں سے بات کر کے اس طریقے کو روکا جائے۔ جو پارٹیاں الیکشن کا مطالبہ کرتی تھیں ان کے لیے بھی یہ سبق ہے۔ تمام پارٹیوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یکجا ہونا چاہیے۔'

انہوں نے جموں و کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ووٹ کا حق دینے پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں سے سب کچھ چھیننے میں لگی ہوئی ہے۔ پہلے انہوں نے غیر آئینی طریقے سے دفعہ 370 منسوخ کیا اور اب چور درازے سے ووٹرز لا رہی ہے۔ انتخابات سے قبل 25 لاکھ ووٹرز کو باہر سے یہاں لایا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام پارٹیوں سے یکجا ہونے کی اپیل کی۔ Mehbooba Mufti on Non Local Voters

محبوبہ مفتی نے مرکز پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ ای ڈی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں نازی پالیسی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدبندی کمیشن نے جو کمی رکھی تھی وہ اب الیکشن کمیشن نے پوری کر دی۔ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے جو محض مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ ڈوگرا اور ہر کسی باشندے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہٹلر کی جو نازی پالسی جرمنی میں تھی وہی بھارت میں اپنائی جارہی ہے۔ ہٹلر نے انتا ظلم کیا لیکن یہودیوں کو وہ ختم نہیں کر سکا، فلسطین پر اسرائیل نے ظلم کیا لیکن وہ فلسطینیوں کو ختم نہیں کر سکے اور اب اسی طرح بی جی پی جموں و کشمیر کے لوگوں کو ختم نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے ملک کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ جمہوریت کو ختم ہونے سے بچائیں کیوں کہ پورے ملک میں جمہوریت کے بدلے تانا شاہی چلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: EC Decision on JK Assembly Elections اسمبلی انتخابات سے متعلق ای سی کے فیصلے پر کشمیر کے رہنماؤں کا رد عمل

Last Updated : Aug 18, 2022, 1:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.