ETV Bharat / city

جنوبی ضلع شوپیاں میں تصادم، 2 عسکریت پسند ہلاک - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ریبن امام صاحب علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مایبن تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شوپیاں میں تصادم
شوپیاں میں تصادم
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 4:52 PM IST

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔

شوپیاں میں تصادم، ویڈیو

تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی جاری ہے اور عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ٹنگڈونہ، کولگام سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد ملک اور وچھی، شوپیان سے تعلق رکھنے والے عامر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ شبیر احمد، عسکری تنظیم انصار غزوۃ الہند سے وابستہ تھا جبکہ عامر ڈار حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔

دوسری جانب تصادم ختم ہوتے ہی مقامی نوجوان گھروں سے باہر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا لیکن سکیورٹی فورسز نے بھیڑ کو منتشر کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.