اطلاع کے مطابق ہارون علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مختصر انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع Encounter in Harwan ہے۔
کشمیر پولیس زون کے آفیشیل ٹویٹر کے مطابق ہاروَن تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ سلیم پرے ہلاک ہوا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ سرینگر کے مشہور مغل باغ شالیمار میں ایک شوٹ آوٹ میں لشکر طیبہ کے مطلوب کمانڈر سلیم پرے کو ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سلیم پرے سنہ 2016 سے سرگرم تھے اور کئی عسکری کاروائیوں میں ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کو مغل باغ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی،جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مختصر انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق عسکریت پسند ایک بریف شویٹ آوٹ میں ہلاک ہوا ہے۔
وہیں جموں و کشمیر پولیس کے مطابق شالیمار کے گوسو علاقے میں عسکریت پسندوں کے درمیان دوسرے تصادم میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
کشمیر پولیس زون کے آفیشیل ٹویٹر نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔
پولیس کے مطابق شالیمار کے گاسو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
پولیس نے جائے واقعہ سے گولہ اور بارود بھی برآمد کئے ہے۔