ETV Bharat / city

شوپیاں کے بڈیگام میں انکاؤنٹر شروع

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 11:52 PM IST

Updated : Feb 19, 2021, 6:56 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بڈیگام زینہ پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوگیا ہے۔

encounter has started at badigam area of shopian
شوپیاں کے بڈیگام میں انکاؤنٹر شروع

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔جس کے بعد طرفین میں تصادم شروع ہوا۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا 'شوپیان کے بڈیگام علاقے میں انکاؤنٹر شروع، سکیورٹی فورسز کاروائی میں مصروف ہے'۔

encounter has started at badigam area of shopian
کشمیر زون پولیس ٹویٹ

تفصیلات کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بڈی گام زینہ پورہ علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد محاصرے میں لے کر رکھا تھا اور گھر گھر تلاشی کارروائیوں کے دوران مکان میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکے ساتھ انکاونٹر شروع ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، انہوں نے گولیوں کے کچھ ہی راؤنڈ فائر سنے۔

ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 19, 2021, 6:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.