ETV Bharat / city

گاندربل: ٹرانسفارمر میں آتشزدگی سے علاقے میں افراتفری - جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے

حادثے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اوورلوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر میں آگ لگی تھی۔

electric transformer damaged
ٹرانسفارم میں آتش زدگی
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 5:29 PM IST

ضلع گاندربل کے سب ڈویژن کنگن کے وانیارم وانگت میں ایک ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

ٹرانسفارم میں آتش زدگی

اس حادثے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اوورلوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر میں آگ لگی تھی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ ستر گھروں پر مشتمل ونیارم محلہ ایک عرصے سے نئے ٹرانسفارمر کا مطالبہ کررہا ہے لیکن آج تک ان کے مطالبہ کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ وانیارام محلہ سو سے زائد گھروں پر مشتمل ہے، اس کے لیے بھی نئے (250 کے وی ) ٹرانسفارمر کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن حکام نے آج تک اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل: مانسبل علاقے کے لوگ سرپنچ اور پنچ سے نالاں

انھوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران بھی اس مسئلے کو سرفہرست رکھا گیا تھا، مگر انتظامیہ نہ جانے کیوں اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے کہا کہ اس ٹرانسفر میں ایک عرصے سے تیل لیک ہورہا ہے تھا، تاہم محکمہ کے ملازمین کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی اس کی مرمت نہیں کی گئی جسے نہ صرف علاقہ بجلی سے محروم ہوا بلکہ ٹرانسفارمر میں ہوئے دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.