ETV Bharat / city

Eid Prayers were Offered at Hazratbal Dargah: درگاہ حضرت بل میں عید کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 2:35 PM IST

عید الالضحٰی کے سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالاضحٰی کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ Eid Prayers were Offered at Hazratbal Dargah

درگاہ حضرت بل میں عید کی نماز ادا کی گئی

حضرت بل: وادیٔ کشمیر میں اتوارکے روز عیدالالضحیٰ کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ وادیٔ کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ Eid Prayers were Offered at Hazratbal Dargah۔ تفصیلات کے مطابق عید الالضحٰی کے سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالاضحٰی کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وادیٔ کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلمائے کرام نے عید الالضحٰی کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کی جانب سے کہاگیا ہے کہ انجمن نے عید الاضحی کی نماز9 بجے ادا کرنے کا باضابطہ اعلان مشتہر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ نے اسکی اجازت نہیں دی۔

بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے انجمن اوقاف کے عہدیداروں سے مل کر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ چونکہ تاریخی عیدگاہ سری نگر میں بارش کی وجہ سے عیدالاضحی کی نماز ادا کیا جانا ممکن نہیں ہے اس لئے جامع مسجد میں صبح 6 بجکر 30 منٹ پر عید کی نماز دا کی جائے۔انجمن نے اس امر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد اب عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی پر بھی قدغن لگائی گئی جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو علی الصبح ہی تاریخی جامع مسجد سری نگر اور اس کے اردگر علاقوں میں بھاری سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر مسجد کی طرف کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جامع مسجد کے مین گیٹ پر تالا چڑھایا گیا تھا اور اس طرح سے عید الالضحیٰ کے موقع پر یہاں باجماعت عید نماز نہیں ہو سکی۔اس دوران تاریخی جامع مسجد سری نگر کو چھوڑ کر شہر کے زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

پیران پیر حضرت شیخ سعید عبدالقادر جیلانیؒ کے آستانہ عالیہ واقع خانیار اور سرائے بالا بھی میں عید الالضحیٰ کے موقع پر نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔جبکہ زیارت حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومیؒ واقع کوہ ماران سری نگر اور خانقاہ معلیٰ میں بھی فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید ادا کرنے کے بعد وادی کے امن و آشتی کے لئے دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.