ETV Bharat / city

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کو گھر بھیجنے کی کوششیں جاری - لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر

دفاعی ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی حدود میں داخل ہونے والی پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کی فوری گھر واپس بھیجنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

efforts continue to send to home two minor girls of PoK say defense spokesperson
پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کو گھر بھیجنے کی کوششیں جاری: دفاعی ترجمان
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:33 PM IST

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں نادانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہونے والی پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو کمسن لڑکیوں کو فوری گھر واپس بھیجنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا 'پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو لڑکیاں لیبہ زبیر، (عمر 17) اور ثنا زبیر(عمر 13) ساکنان عباس پور تحصیل کہوٹہ اتوار کی صبح نادانستہ طور پر پونچھ سیکٹر کے راستے بھارتی حدود میں داخل ہوگئیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'ایل او سی پر تعینات ہمارے فوجیوں نے ان لڑکیوں کو سرحد عبور کرتے ہوئے دیکھا اور ان کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے حد درجہ احتیاط سے کام لیا، ان لڑکیوں کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے'۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے دونوں لڑکیوں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کے سپرد کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی فوری واپسی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.