سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ Earthquake in Kargil of Ladakh
بتادیں کہ یہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چار دنوں میں ہونے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے کرگل میں پیر کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Leh لیہہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی10 کلو میٹر تھی۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ لداخ اور جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
یو این آئی