محکمہ بجلی کے افسران کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری سے بجلی نظام میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسطی اور جنوبی کشمیر میں بجلی کو بحال کردیا گیا ہے، تاہم شمالی کشمیر کے کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 7 نومبر کو غیر متوقع برف باری کی وجہ سے جہاں متعدد مسائل سامنے آئے، وہیں درخت گرنے کی سبب بجلی کے کھمبے، ٹیلی فوں لاینوں، بجلی کے بڑے 12 ٹاورز، گرڈ اسٹیشنوں، اور ریسونگ اسٹیشنوں کے علاوہ چھوٹے بجلی گھروں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ جس سے شمالی کشمیر میں بجلی کی خدمات متاثر ہوئی ہے۔ جسے ابھی تک پوری طرح بحال نہیں کیا جا سکا ہے۔
اس سلسلے میں بجلی محکمہ کے چیف انجینئر حشمت قاضی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بجلی کے ڈھانچے کو برف باری سے کافی نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی ابھی تک نہیں کی جا سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو ہوئے بھاری نقصان کے باوجود بھی وادی کے اکثر علاقوں میں بجلی بحال کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خراب ٹرانسفارمر کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی فراہم کرنے میں ابھی مزید وقت درکار ہے۔