ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان - کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ dry weather in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 12:32 PM IST

سری نگر: ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بالائی علاقوں میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ Weather forecast to dry in Kashmir

ادھر وادی کشمیر کے اکثر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

دریں اثنا وادی میں اتوارکی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن بھر دھوپ چھائی رہی۔ موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں کو دھان کی کھیتوں میں فصل کتائی کے کام مصروف دیکھا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.