ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 1:11 PM IST

Updated : Oct 9, 2022, 1:43 PM IST

وادی کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Pahalgam

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر وادی میں جاری خشک موسم سے جہاں کسان خوش ہیں اور اپنے اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف ہیں وہیں لوگوں کو دن کی ہلکی دھوپ سے پارکوں میں خاص طور پر صبح اور سہہ پہر کے بعد لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ Dry Weather forecast in Kashmir

وادی کے دیہی علاقوں میں لوگ خاص کر عمر رسیدہ افراد صبح اورشام کے وقت سردی سے بچنے کا روایتی لباس ’پھیرن‘ استعمال کرنے لگے ہیں۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی درج

دریں اثنا وادی میں اتوارکے روز بھی موسم خشک تھا اور صبح سے ہی دھوپ چھائی ہوئی تھی۔ لوگوں کو صبح کے وقت خوشگوار دھوپ سے دکانوں کے تھڑوں، صحنوں اور پارکوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 9, 2022, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.