ETV Bharat / city

پونچھ: اسپتال کے ویسٹیج روم سے ادویات برآمد - تحصیلدار منڈی نے ادویات کو ضبط کیا

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں منگل کے روز تحصیلدار اور ایس ایچ او کی جانب سے سب ضلع ہسپتال منڈی میں کی گئی چھاپہ ماری میں معلوم ہوا کہ ہسپتال میں ادویات کے استعمال کی میعاد ختم نہیں ہونے کے باوجود ان ادویات کو ویسٹیج روم میں ڈال دیا جاتا تھا۔

پونچھ :اسپتال میں غیر ایسکپئری ادویات ویسٹیج روم سے برآمد

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 7:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:56 PM IST

پونچھ میں منگل کے روز تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او منڈی نے شکایت کی بنیاد پر شام قریب پانچ بجے سب ضلع ہسپتال کے احاطے میں چھاپے ماری کی۔ جہاں انہوں نے ضائع ادویات کو ضبط کیا جن میں وہ ادویات بھی شامل تھیں جن کے استعمال کی میعاد کی تاریخ سال 2021 تک ہے۔

تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او نے یہ ادویات ویسٹیج روم سے برآمد کیا۔

اسپتال میں غیر ایسکپئری ادویات ویسٹیج روم سے برآمد

سرپنچ بشیر احمد نے کہا کہ 'غریب عوام کے لیے آنے والی ادویات کو اس طرح ضائع کر دیتے ہیں مگر اس کو عوام کو مہیا نہیں کرایا جاتا ہے۔ عوام کو مہنگی ادویات خریدنی پڑتی ہے، یہاں تک کہ انہیں کاٹن اور انجیکشن وغیرہ بھی بازار سے لانے کو کہا جاتا ہے لیکن ان سرکاری ادویات کو اس طرح پھینک دیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے۔'

انہوں نے ضلع انتظامیہ و لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

بی ایم او منڈی مشتاق حسین نے اس معاملہ سے متعلق اسٹور کیپر سے معلومات حاصل کرنا چاہی تو دونوں اسٹور کیپر نے شش و پنج کا اظہار کیا۔

مشتاق حسین نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاے گئ، کیوںکہ ہم نہیں چاہتے کہ ادویات اس طرح سے ضائع ہو

وہیں پونچھ کی عوام نے اسپتال کے عہدیداروں کے اس قدم پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور چیف میڈیکل آفیسر پونچھ سے اپیل کی کہ عوام کے دشمن عناصر کےخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جاے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.